چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پرپنجاب سے تعیناتی ہو گی

حکومت لاہورہائیکورٹ ججزکی تعداد60 سے بڑھا کر80 کرنے کی حامی


Qaiser Sherazi January 09, 2019
حکومت لاہورہائیکورٹ ججزکی تعداد60 سے بڑھا کر80 کرنے کی حامی فوٹو:فائل

NEW YORK: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکی17جنوری کو ریٹائرمنٹ پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان یا سینیئر موسٹ جج جسٹس مامون الرشیدشیخ کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے گا۔

دونوں صورتوں میں ہائیکورٹ کے ججزکی سینیارٹی لسٹ تبدیل ہوجائے گی،جسٹس ثاقب نثار پنجاب کی سیٹ پر سپریم کورٹ گئے تھے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت ججزکی 12سیٹیں خالی ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 65 ہزار 950 ریکارڈ مقدمات زیر التوا ہونے کے باعث ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں ججزکی تعداد بڑھا کر 100کرنے کی تجویز ہے جبکہ حکومت یہ تعداد 60 سے بڑھا کر80 کرنے کی حامی ہے۔ ایکسپریس کے رابطے پر صوبائی وزیر قانون نے بتایا کہ ججزکی تعداد بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے چیف جسٹس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں