ڈینی نے براڈپٹ کے ساتھ پرفارم کرکے فن کا لوہا منوایا
1948 کو ریاست سکم تبت میں پیدا ہوئے ،پہلی ہندی فلم ’’صنم بے وفا‘‘ تھی
بالی وڈ فلم انڈسٹری میں یوں تو منفی کرداروں کے حوالے سے بہت سے فنکاروں نے شہرت حاصل کی ہے لیکن ادکار ڈینی کا شمار ان ادکاروں میں ہوتا کہ جنھوں منفی کرداروں کے ساتھ کئی فلموں میں ایسے کردار بھی ادا کیے جو ان کی شاندار ادکاری کا ثبوت ہیں۔
انھوں نے ہالی وڈ کی فلم ''ایزر ان تبت'' میں مشہور ہالی وڈ اداکار براڈپٹ کے ساتھ شاندار اداکاری سے اپنے فن کا لوہا منوایا ۔ان کی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی فروری 1948کوریاست سکم (تبت) میں پیدا ہونے والے ڈینی کی شادی سکم کی شہزادی سے ہوئی ان کے دوبچے ہیں،ڈینی نے نیپالی زبان میں نہ صرف گیت گائے بلکہ نیپالی فلموں میں بھی کام کیا،ڈینی کی پہلی ہندی فلم ''صنم بے وفا'' تھی لیکن انھیں فلم'' لہو کے دو رنگ'' میں بہترین ادکاری کی وجہ سے شہرت ملی ڈینی نے فلم'' خدا گواہ'' میں امیتابھ کے ساتھ کام کیا اس فلم کی ہیروئن سری دیوی تھیں، منفی کرداروں نے انھیں بولی ووڈ کا مصروف ادکار بنادیا،ان کی فلموں میں بی آر چوپڑہ کی فلم ''دھندھ'' میں کام کیا جو سپر ہٹ فلم تھی جب کہ فلم اندر باہر،بگھوان دادا، اگنی پتھ،ہم، گھاتک، پکار کامیاب فلمیں تھیں۔
یہ وہ فلمیں تھیں جس میں انھوں نے منفی کردار ادا کیے جب کہ ڈینی کی فلموں میرے اپنے، کالا سونا، بھی قابل ذکر تھیں،ڈینی کو گلوکاری کا بھی بہت شوق تھا انھوں نے موسیقی اور گائیکی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا،انھوں نے گلوکار محد رفیع، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کے ساتھ فلموں میں گانے گائے، ڈینی کم وقت میں جن فلموں میں کام کیا وہ تمام فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ایسے رول قبول کرتے تھے جو انھیں مناسب لگتے تھے اگر کوئی کردار ان کے مزاج کے مطابق نہیں ہوتا تھا وہ اسے مسترد کردیتے تھے، ڈینی کی ادکاری کا پورا بولی ووڈ معترف تھا کئی فلموں میں ان کے لیے کردار لکھوائے گئے،ڈینی کا نام بھارتی فلمی صنعت میں آج بھی عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے۔