افغان تنازع کا واحد حل ہے کہ تمام فریقین مل بیٹھیں اور قابل قبول معاہدہ کریں امریکا

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت چار ملکی دورہ پر روانہ ہوگئے

امید ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال نہیں ہوگا، امریکی محکمہ خارجہ فوٹو: فائل

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چار ملکی دورہ پر روانہ ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چارملکی دورہ پر روانہ ہوگئے۔ زلمے خلیل زاد 8 سے 21 جنوری تک بھارت، چین، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے اوردورہ میں افغان مسئلہ کے سیاسی حل کےلئے سینئرحکام سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد افغان حکومت اوردلچسپی رکھنے والے گروہوں کے ساتھ ملاقات اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لئے بات چیت کریں گے۔


امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا 40 سال سے جاری افغان تنازعہ کے پرامن حل کے لئے ہر کاوش کے ساتھ ہے، امید ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال نہیں ہوگا، امریکا کا مقصد ہے کہ مذاکرات کے ذریعے دیکھا جائے کہ تنازعہ کا خاتمہ کیسے ہو اورہمارا مقصد ہے کہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میزپرلایا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایسا حل نکلے جس میں تمام افغان قانون کے مطابق مشترکہ ذمہ داری محسوس کریں، افغان تنازعہ کا واحد حل یہ ہے کہ تمام فریقین مل کرایک ساتھ بیٹھیں اورمل بیٹھ کرایسے معاہدہ پر پہنچیں جوسب کے لیے قابل قبول ہو۔
Load Next Story