ضمانت کی منسوخی پر 2 ملزم عدالت سے فرار ہوگئے

تفتیشی افسر نے بوگس چیک کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی


Staff Reporter July 14, 2013
ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منسوخ کی

عدالت نے جعل سازی بوگس چیک دینے کے الزام میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانت مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہونے پر منسوخ کردی تھی تاہم ملزمان مقدمے کے تفتیشی افسر کی موجودگی میں فرار ہوگئے اور پولیس نے انھیں گرفتار کرنے کی زحمت ہی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ملوث محمد فرحان اور رحمت جوکہ ضمانت کے بعد عدالت سے مسلسل غیر حاضر تھے۔ فاضل عدالت نے ملزمان کے وارنٹ جاری کیے تھے ہفتے کو ملزمان عدالت پیش ہوئے اس موقع پر فاضل عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھانہ نارتھ ناظم آباد کے پولیس افسر اور اس ہی مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں موجود تھے لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا تھا، ملزمان کے خلاف نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔