اسلام آباد میں اسکول نہ جانے والے بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جانے لگا

ڈیٹاوصولی کے دوران اندراج ہونے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک January 09, 2019
ڈیٹاوصولی کے دوران اندراج ہونے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں اسکول نہ جانے والے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سینکڑوں اہلکار شہر کے مختلف سیکٹرز پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اسکول نہ جانے والے 5 سے 16 برس کے بچوں کا ڈیٹا لیا، ڈیٹا وصولی کے دوران والدین کے شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور پتہ نوٹ کیا گیا جب کہ ایف ڈی ای کے نمائندے مساجد جاکر لاوڈ اسپیکروں سے اعلانات بھی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹاوصولی کے دوران اندراج ہونے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جائے گا، ان بچوں کو اسکول میں جوس بسکٹ وغیرہ بھی دیے جائیں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں