فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع حکومت کا اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

بل کا مسودہ کل کابینہ اجلاس میں ابتدائی مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک January 09, 2019
بل کا مسودہ کل کابینہ اجلاس میں ابتدائی مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا، ذرائع فوٹو: فائل

حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق تیاری مکمل کرلی ہے اور توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے مسودہ بھی تیار کرلیا، مسودہ کل کابینہ اجلاس میں ابتدائی مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جلد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، حکومت معاملہ پر قومی اتفاق رائے چاہتی ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مخالفت کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم منظور

واضح رہے کہ 2017 میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں