ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 10 فیصد اضافہ

53 اشیا میں سے19 کی قیمتوں میں اضافہ، 15 میں کمی، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا


INP July 14, 2013
ٹماٹر 28 فیصد،کیلا9.7، آلو 5.4، پیاز 3.3 اور دال مونگ دھلی ایک فیصد مہنگی ہوئی فوٹو : فائل

گزشتہ ہفتے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 10 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 11 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں 9.4 فیصد اور گزشتہ ہفتے کی نسبت 0.36 فیصد اضافہ ہوا، 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور اس کے لیے مہنگائی9.9 فیصد بڑھ گئی۔



ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں ہفتے قیمتوں کے حساس اشاریے میں شامل روزمرہ استعمال کی 53 اشیا میں سے19 کی قیمتوں میں اضافہ اور صرف 15 میں کمی ہوئی تاہم 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس ہفتے سب سے زیادہ 28 فیصد اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا، کیلا9.7 فیصد، آلو 5.4 فیصد، پیاز 3.3 فیصد اور دال مونگ دھلی ایک فیصد مہنگی ہوئی جبکہ زندہ مرغی، انڈوں اور ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔