بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پر ممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجا قتل کردیا

ساس اور نند کا رویہ میرے ساتھ درست نہ تھا جس پر انتقام لینا پڑا، ملزمہ کا اعترافی بیان

گجرات میں سلیمان فیصل کو 29 دسمبر کو ڈنگہ سے اغوا کے بعد قتل کیا تھا: فوٹو اسکرین گریب

بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پرممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجا قتل کرکے لاش سنسان جگہ پر پھینک دی۔

ڈی پی او سید علی محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گجرات میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ سلیمان فیصل کو چند روز قبل نانی کے گھرسے اغوا کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد لاش ویران علاقے میں پھینک دی گئی تھی، قتل کے پیچھے کوئی اورنہیں بلکہ بچے کی ممانی ماریہ ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ڈی پی اونے بتایا کہ ملزمہ ماریہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کا قتل حسد کی وجہ سے کیا کیونکہ ڈیڑھ سالہ سلیمان میرے بچے سے زیادہ خوبصورت تھا جب کہ ساس اور نند کا رویہ میرے ساتھ درست نہ تھا جس پر انتقام لینا پڑا، بچے کوتشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اورپھر بکسے میں لاش بند کرکے ایک سنسان جگہ پر پھینک دی۔


واضح رہے کہ گجرات میں سلیمان فیصل کو 29 دسمبر کو ڈنگہ سے اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔

 

Load Next Story