پاکستان کی افغانستان کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی دفتر خارجہ
افغانستان میں پاکستانی مشن روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 3820 ویزے جاری کرتے ہیں، ترجمان
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افغانستان کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تمام افغان شہریوں کو مفت ویزے دیے جاتے ہیں اور افغانستان میں پاکستانی مشن روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 3820 ویزے جاری کرتے ہیں، یہ افغان شہریوں کو کسی بھی ملک کی جانب سے جاری کئے جانے والے ویزوں میں سب سے زیادہ ہیں۔