جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ڈین ایلگر کریں گے

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے فاف ڈوپلسی کو ایک میچ کیلیے معطل کیا گیا تھا۔


Abbas Raza January 09, 2019
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے فاف ڈوپلسی کو ایک میچ کیلیے معطل کیا گیا تھا۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی قیادت فاف ڈوپلسی کی جگہ ڈین ایلگر کریں گے۔

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا تھا، انہیں ایک سال میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے معطل کیا گیا جب کہ اب پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں قائم مقام کپتان ڈین ایلگر ہوں گے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے نیشنل سلیکشن پینل کی کنوینر لینڈا زونڈی کا کہنا ہے کہ مستقبل کے لئے لیڈرز تیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس سے قبل ون ڈے میچز میں ڈی کوک اور مارکرام کو بھی قیادت موقع دیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈین ایلگر اس سے قبل 2017 میں کھیلے جانے والے لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، پروٹیز جمعہ سے وانڈررز اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو کلین سویپ کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں