وزیراعظم عمران خان نے سی پیک ہر صورت مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے چینی سفیر
پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے، چینی سفیر
چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران سی پیک کو ہر صورت میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ لاہور چیمبر آف کامرس آیا ہوں، لاہور 10 سال میں پہلے سے کافی بدل چکا ہے، سی پیک دونوں ملکوں کے لیے انتہائی اہم ہے، چینی حکومت نے الیکشن اور نئی حکومت کا بغور جائزہ لیا ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ 10 منصوبے مکمل کر لیے گئے اور 12 منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران سی پیک کی افادیت کو تسلیم کیا اور سی پیک کو ہر صورت میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انرجی کے بعد ہم سوشل سیکٹر کے لیے کام کریں گے، پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ زراعت اور آبپاشی میں ترقی کے لیے بھی پاکستان کی مدد کریں گے، دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو جوائنٹ وینچرز کرنے چاہیئں جب کہ سی پیک کے تحت 10 اسپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں۔