انڈر 21 اسنوکر محمد ماجد علی نے تینوں میچز جیت لیے

دیگر 2 پاکستانی پلیئرز محسن امین اور عامر طارق کو 3 میں سے2 مقابلوں میں فتح ملی


Sports Reporter July 14, 2013
دیگر 2 پاکستانی پلیئرز محسن امین اور عامر طارق کو 3 میں سے 2 مقابلوں میں فتح ملی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے محمد ماجد علی نے اپنے تینوں میچز جیت کر آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ میں پوزیشن مضبوط بنالی۔

دیگر 2 ہم وطن کھلاڑیوں محسن امین اور عامر طارق نے 3 میں سے 2 میچز جیتے، پہلے مقابلے میں کامیابی کے بعد قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو دوسرے میں شکست کا سامنا کر پڑا،موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز محمد ماجد علی نے اپنے تیسرے میچ میں مصر کے محمود الشورباگے کو باآسانی 4-0 سے شکست دے دی، محسن امین نے پولش حریف کال زبرزکی کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے زیر کیا۔



عامر طارق کو سوئیڈن کے ایل ارفے بیراق کے ہاتھوں 4-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قبل ازیں محد ماجد علی نے سوئیڈن کے بیلان شیرف کو 4-0 سے قابو کیا،عامر طارق نے بھارت کے راہول اجے سچدیو کو 4-1 کی شکست کا ذائقہ چکھایا، محسن عامر کو بھارتی حریف نتیش مدن نے اسی مارجن سے مات دی،قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو آسٹریلیا کے کلے بیریٹ نے 4-1 سے ہرایا، لیگ کی بنیاد پر ہونے والی اس چیمپئن شپ میں ہر کھلاڑی کو 5 میچز کھیلنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔