قومی ہاکی کے معاملات کا حکومت نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ آج کراچی میں سابق اولمپئنز سے مشاورت کریں گے


Sports Reporter July 14, 2013
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ آج کراچی میں سابق اولمپئنز سے مشاورت کریں گے۔ فوٹو: فائل

قومی ہاکی کے معاملات کا حکومت نے نوٹس لے لیا، پی ایچ ایف اور قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کیلیے سابق اولمپئنز کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ہاکی لیگ سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی پی ایچ ایف پر جاری تنقید اور قومی کھیل کی زبوں حالی کا نوٹس لے لیا، انھوں نے سابق اولمپئنز کی آراء جاننے کیلیے انھیں ملاقات کی دعوت دی ہے۔



اتوار کی صبح کراچی ایئر پورٹ پر واقع ہوٹل میں سابق ممتاز کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، ان میں سابق قومی کپتان اصلاح الدین صدیقی، سمیع اللہ خان، شہناز شیخ، قمر ضیا، قمر ابراہیم، سمیر حسین اورکامران اشرف بھی شامل ہیں، دریں اثناء ہاکی کے حلقوں نے پی ایچ ایف کے صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاکے مخالف کھلاڑیوں کو سرکاری طور پر ملاقات کیلیے طلب کرنے کو قومی ہاکی میں ممکنہ تبدیلی کا آغاز قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔