آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 09, 2019
سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت آج ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہوگی، سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں