بحری وسائل کو استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے نیول چیف

پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیول چیف


ویب ڈیسک January 09, 2019
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک فضائیہ کے وار کالج کا دورہ، فوٹو: فائل

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بحری وسائل کو استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک فضائیہ کے وار کالج کا دورہ کیا جہاں امیر البحر نے کالج کی فیکلٹی اور زیر تربیت غیر ملکی افسران سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، نیول چیف

نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے پاکستان نیوی کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سےخطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جب کہ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں اور انھیں استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

نیول چیف نےمزید کہا کہ ہم پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں