افغانستان فوجی ہیلی کاپٹر تباہ27امریکی ہلاک ہو گئے طالبان کا دعویٰ
نیٹو نےہیلی کاپٹرتباہ ہونےکی تصدیق توکی ہےلیکن ہیلی کاپٹرگرنےکی وجہ اوراس میں ہلاکتوں کی تعداد بتانےسے گریز کیا ہے.
افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے شمالی صوبے میں ایک آپریشن کے دوران امریکی فوجی ہیلی کاپٹرمار گرایا ہے۔
جسکے نتیجے میں 27امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہفتے کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں امریکی فوجی ایک آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کا ایک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوا جبکہ افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے یہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ صوبہ بغلان کے ضلع بورکو کے علاقے نوآباد میں آپریشن میں حصہ لینے والے ایک امریکی چنیوک ہیلی کاپٹر کو ہمارے جنگجوؤں نے مارگرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر امریکی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کی کوشش کی جس میں امریکی ہیلی کاپٹر کوزمین پر اترنے سے پہلے ہی تباہ کردیاگیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 27 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ نیٹو نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تصدیق تو کی ہے لیکن ہیلی کاپٹرگرنے کی وجہ اور اس میں ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔ یاد رہے کہ 27 اپریل کوافغان صوبے زابل میں امریکی قیادت میں ایساف کا فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوا تھا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔