سیریز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے امام الحق
جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، امام الحق
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ سیریز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے اور جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
جوہانسبرگ میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جس طرح اسد شفیق اور شان مسعود نے وکٹ پر رک کر رنز کیے ہیں، اس سے سب کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔ جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم کی وکٹ فی الحال تو کافی اچھی لگ رہی ہے، ابھی ایک دن باقی ہے، جس کے بعد دیکھیں گے کہ اس کی شکل کیا نکلتی ہے۔ کوشش ہوگی کہ اس پر زیادہ رنز کرسکیں تاکہ ٹیم کی پوزیشن اچھی ہو۔
امام الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے دو ٹیسٹ میں توقعات کے مطابق رنز نہیں کرپایا، باؤنسرز کا کوئی پریشر نہیں اور نہ ہی بولرز کا سامنا کرتے ہوئے گھبراتا ہوں، آف اسٹمپ پر کھیلتے ہوئے کچھ ایشوز ہیں جن کو حل کرنے کے لیے کافی محنت کررہا ہوں، سیریز ہارنے کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹیم انتظامیہ بھرپور سپورٹ کررہی ہے جس کے لیے سب کا مشکور ہوں۔اوپنرز کے لیے ان وکٹوں پر کھیلنا کبھی آسان نہیں رہا۔ہر میچ میں سیکھنے کا موقع مل رہاہے، ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ توقعات پر پورا اتروں۔
بھارت کی آسٹریلوی سرزمین پر کامیابی کے سوال پر امام الحق نے کہا کہ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل کرسیریز اپنے نام کی ہے، پاکستانی ٹیم بھی جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت چکی ہے جب کہ بھارت جوہانسبرگ میں ہارچکا ہے۔