لڑکی نے دل چرالیا اس کی رپورٹ درج کی جائے نوجوان کی تھانے میں درخواست

پولیس نے نوجوان کو سمجھا بجھا کرواپس بھیجنے کی کوشش کی تاہم نوجوان نے درخواست درج نہ ہونے تک واپس جانے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک January 09, 2019
پولیس نے عشق ومحبت میں دل کے چوری ہونےسے متعلق قانون نہ ہونے پرشکایت درج کرنےسےمعذرت کرلی

بھارت میں ایک نوجوان دل چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور شہر میں ایک نوجوان اپنا دل چوری ہونے کی شکایت اپنی محبوبہ کے خلاف درج کرانے کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

ڈیوٹی افسر نے نوجوان کو سمجھا بجھا کر واپس بھیجنے کی کوشش کی تاہم نوجوان نے درخواست درج نہ ہونے تک واپس جانے سے انکار کردیا جس پر انوکھی درخواست پر تذبذب کے شکار ڈیوٹی اہلکار نے سینیئر افسران سے رابطہ کیا۔

ناگپور پولیس اسٹیشن کے سینیئر افسران نے شکایت درج کرنے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس کسی مادی یا مالی چیز کے کھو جانے کی درخواست درج کرسکتی ہے۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ بیان کی گئی صورت حال کا احاطہ کرنے کے لیے بھارتی آئین میں کوئی قانون موجود نہیں۔ عشق اور محبت میں دل کا چوری ہوجانا قابل گرفت جرم نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں