نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا تاہم عمرہ پر جانے والوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا


ویب ڈیسک January 09, 2019
پابندی سے متعلق اعلامیہ جاری، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ماسوائے عمرہ کے نیب افسران کےبیرون ملک نجی سفر پر پابندی لگادی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے افسران کے بیرون ممالک نجی دوروں پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے، پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا تاہم عمرہ پر جانے والوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹس ریزرویشن روک دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں