والدین سے ناراض ہوکر بنکاک آنے والی سعودی لڑکی کو پناہ گزین کا درجہ مل گیا

سعودی لڑکی ذبردستی شادی کرنے پر والدین سے ناراض ہو کر کویت سے بنکاک پہنچی تھی


ویب ڈیسک January 09, 2019
سعودی لڑکی کو بنکاک سے آسٹریلیا بھیجا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

والدین سے ناراض ہو کر بنکاک پہنچنے والی نوجوان سعودی لڑکی کو پناہ گزین کا درجہ مل گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کی تارکین وطن کی ایجنسی UNHCR کی درخواست قبول کرتے ہوئے 18 سالہ سعودی لڑکی رہاف قونن کو قانونی کارروائی کے بعد شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔



رہاف قونن چند روز قبل کویت سے فرار ہو کر بنکاک پہنچی تھی جہاں سے اسے آسٹریلیا جانا تھا تاہم امیگریشن نے پاسپورٹ ضبط کرکے لڑکی کو واپس والدین کے پاس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : والدین سے چھپ کر آسٹریلیا جانے والی سعودی لڑکی بنکاک میں پھنس گئی

رہاف نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ایئرپورٹ کے ہوٹل کے کمرے میں بند کرلیا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوری کہانی بیان کردی جس پر سوشل میڈیا پر رہاف کو کافی حمایت ملی اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے مداخلت کی۔

واضح رہے کہ رہاف کے والدین سعودی ہیں اور بیٹی کی مرضی کے بغیر زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے۔ رہاف نے والدین کے ہمراہ خلیجی ممالک کے دورے پر کویت میں موقع پاکر بنکاک کا رخ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں