نئے سال پر نیا سرپرائز آنر 7c اور 8x کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

سال 2018 سے مارکیٹ میں آنے کے بعد آنر اسمارٹ فون کا گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے۔


January 01, 2019
سال 2018 سے مارکیٹ میں آنے کے بعد آنر اسمارٹ فون کا گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے۔

نئے سال کی آمد پرآنراسمارٹ فون کمپنی نے نئے سرپرائز کا اعلان کرتے ہوئے اپنے دو فلیگ شپ اسمارٹ فون اونرسیون سی اور آنر ایٹ ایکس کی زبردست نئی قیمتوں کا اعلان کیا جو بالترتیب 24,999 اور 42,999 روپے ہے۔

2018 کی ابتدا کے بعد سے ہی مارکیٹ میں اپنی آمد کے بعد آنر نے آپ کے معاوضے کےبہترین بدل کےطور پر پے درپے کامیاب فون متعارف کرائے ہیں۔



سات ماہ قبل اونر نے بجٹ خریداروں کے لیے آنر سیون سی اسمارٹ فون لانچ کیا تھا جو مڈل رینج کا ایک اعلیٰ موبائل تھا جس کی قیمت کم لیکن ٹیکنالوجی نہایت بلند تھی۔ اس کے بعد آنر ایٹ ایکس کو ایکس سیریز کے لیے بطور پاور ہاؤس فون کے طور پر پیش کیا گیا۔ یہ ایک ستوان اور اسٹائلش فون تھا جو بیک وقت حسن اور کارکردگی کا امتزاج ثابت ہوا۔


اب 2019 میں نئے سال کی خوشی میں دونوں اسمارٹ فون کو نہایت مناسب قیمت پر پیش کیا جارہا ہے اور فون کا معیار ایسا ہے جو آپ کا دل جیت سکتا ہے۔

آنر سیون سی (3 جی بی اور 32 جی بی) کے ساتھ پہلے 26,999 تھا اور اب اس کی قیمت 24,999 ہے جب کہ آنر ایٹ ایکس (4 جی بی اور 128 جی بی کے ساتھ ) کی قیمت پہلے 45,999 تھی جو اب 42,999 کردی گئی ہے۔ نئے سال کے ان زبردست قیمتوں پر فون کے لیے اپنے قریبی ریٹیلر یا آن لائن خریداری کی ویب سائٹ سے رابطہ کیجئے۔

مزید معلومات کے لیے آنر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں جہاں تمام تفصیلات موجود ہیں۔

آنر کمپنی

آنر اسمارٹ فون بنانے والا ایک ممتاز ای برانڈ ہے، یہ برانڈ ڈیجیٹل صارفین کی ان تمام ضروریات کو پوری کرتا ہے جو انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے صارفین کو متاثر کرسکے اور ان میں تخلیقی عمل کو جگا کر ان کے خوابوں کی تعبیر بن سکے،اس میدان میں آنر کی کاوش نے اسے ایک ممتاز مقام دلایا ہے، یہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے بالکل منفرد انداز میں کام کرتے ہوئے اپنے تخلیقی اقدامات پر عمل کرتی ہے۔

آنرکمپنی نے نئے سال کی خوشی میں آنر سیون سی اور ایٹ ایکس اسمارٹ فون اب حیرت انگیز قیمتوں میں پیش کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔