بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون شہید
مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ساتھ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارتی فوج کی ایل او سی پر شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہو گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی غیر پیشہ وارانہ سرگرمیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ساتھ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے شاہ کوٹ سیکٹر میں سولین آبادی کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے شہری شہید، خاتون زخمی
واضح رہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیاں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی جاری ہیں، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے نئے سال کے آغاز پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کونشانہ بنایا تھا۔