کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا

ملزمان نے خواجہ سہیل منصور سے 30 ہزار روپے نقد اور موبائل چھینا


ویب ڈیسک January 10, 2019
موٹرسائیکل پر سواردونوں ڈکیتوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، خواجہ سہیل منصور :فوٹو:فائل

ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹریٹ کریمنلز سے سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نہ بچ سکے، ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو کراچی کے علاقے 3 تلوار کلفٹن میں ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔

خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور دونوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، انہوں نے 30 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھینا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں