کراسنگ پوائنٹس پر پھاٹک لگائیں وزیر ریلوے کا وزرائے اعلیٰ کو مراسلہ

امریکا سے 58 برقی ریلوے انجن خریدنے کا معاہدہ سابقہ دور میں ہوا، سعد رفیق


APP/این این آئی July 14, 2013
امریکا سے 58 برقی ریلوے انجن خریدنے کا معاہدہ سابقہ دور میں ہوا، سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

پاکستان امریکی کمپنی سے ریلوے کیلئے 58ڈیزل برقی انجن خریدے گا جن کی خریداری پر19 ارب 40کروڑروپے خرچ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے امریکی کمپنی کیٹر پلر کو ان انجنز کی خریداری کاآرڈر دیدیاہے اورانکی ڈلیوری نومبر میں شروع ہوجائیگی ،جون 2014 تک یہ تمام انجن پاکستان پہنچ جائینگے،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انجنز کی خریداری کامعاہدہ گزشتہ حکومت کے دور میں ہوا تھا۔



اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کوبغیر پھاٹک والے کراسنگ پوائنٹس کو پھاٹک والے کراسنگ پوائنٹس میںتبدیل کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیاہے،وزیر ریلوے سینئرحکام کے ہمراہ چاروںوزراء اعلٰی سے جلدملاقات بھی کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |