مصری اسٹرائیکر صلاح نے افریقی فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

مصری اسٹرائیکر محمد صلاح نے لگاتار دوسری بار سال کے بہترین افریقی فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔


AFP January 10, 2019
مصری اسٹرائیکر محمد صلاح نے لگاتار دوسری بار سال کے بہترین افریقی فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

ISLAMABAD: مصری اسٹرائیکر محمد صلاح نے لگاتار دوسری بار سال کے بہترین افریقی فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

محمد صلاح کو اس ایوارڈ کو پانے میں انگلش کلب لیوپول میں اپنے ساتھی پلیئرز ساڈیو مینی اور گیبون کے پیری ایمیرک کا چیلنج درپیش رہا، جنوبی افریقہ کی چیرسٹینا کیگیٹلینا کو بہترین خاتون فٹبالر چناگیا، سال کے بہترین یوتھ پلیئر کا اعزاز مراکش سے تعلق رکھنے والے اشرف حکیمی کے حصے میں آیا، سال کے بہترین کوچ بھی مراکس کے ہیرو رینارڈ قرار پائے۔

ویمنز کوچ کی ٹرافی جنوبی افریقہ کی ڈیسیری ایلیز کے نام رہی، سال کی بہترین ٹیم ماریطانیہ کو منتخب کیاگیا، ویمنز ٹیم کیلیے نائیجیریا کا چناؤ عمل میں لایاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔