راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتا راؤ انوار پاکستان ہی رہے گا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک January 10, 2019
راؤ انوار نے ایک بندہ مار دیا اب باہر جانے کا کہہ رہا ہے، چیف جسٹس فوٹو: فائل

NEW YORK: سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے پہلے کیوں نہیں بتایا راؤ انوار کو سہولیات دی جارہی ہیں۔

راؤ انوار کے وکیل نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ راؤ انوار بری نہیں ہوئے وہ ضمانت پر ہیں، ان کا خاندان بیرون ملک ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ راؤ انوار کی فیملی کو بھی پاکستان بلا لیں، راؤ انوار نے ایک بندہ مار دیا اب باہر جانے کا کہہ رہا ہے، مجھے معلوم ہے کہ راؤ انوار کو کیسے پکڑا گیا، وہ اتنے دن مفرور رہا، اب کیسے جانے دیں۔ جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتا راؤ انوار پاکستان ہی رہے گا، اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |