میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے چیئرمین نیب

نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی 297 ارب روپے کی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے والا واحد ادارہ ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال


ویب ڈیسک January 10, 2019
نیب کام، کام اور صرف کام پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر نگرانی نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

چیئرمین نیب نے فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں 59 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب کام، کام اور صرف کام پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔ نیب بدعنوان عناصر کی قانون کے مطابق گرفتاری کے علاوہ ان سے قوم کی لوٹی گئی 297 ارب روپے کی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے والا واحد قومی ادارہ ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی بھی نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |