پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردی کے خلاف ملکر لڑنا ہوگا کرزئی

وہ عناصرجوڈیورنڈ لائن کےدونوں اطرف میں تعلیم اورلوگوں کی ترقی کی مخالفت کرتےہیں ایسےجرائم کاارتکاب کرتے ہیں,افغان صدر.


Tahir Khan July 14, 2013
وہ عناصرجوڈیورنڈ لائن کےدونوں اطرف میں تعلیم اورلوگوں کی ترقی کی مخالفت کرتےہیں ایسےجرائم کاارتکاب کرتے ہیں,افغان صدر. فوٹو: فائل

KARACHI: افغانستان کے صدرحامدکرزئی نے دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف مل کرلڑنے کیلیے پاکستان اورافغانستان کے درمیان تعاون پرزور دیا ہے۔

افغان صدرنے ملالہ یوسفزئی کوان کی 16 ویں سالگرہ پر مبارکباددی ہے جنھوں نے جمعے کو اقوام متحدہ میں سیکریٹری جنرل جنرل بان کی مون کی موجودگی میں خطاب کیا ۔کابل میںافغان صدارتی محل سے جاری ایک بیان کے مطابق حامدکرزئی نے کہا کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کوسیاسی ہتھیارکے طورپراستعمال کرنا کسی ملک کے مفادمیںنہیںہے۔انھوں نے کہا دہشتگردی اور انتہا پسندی مشترکہ خطرہ ہے جس سے لاتعلق رہنے سے دونوں ملکوںکی آنے والی نسلوںکیلیے مزیدخطرات پوشیدہ ہیں، پاکستان اورافغانستان کواس کیخلاف لڑنے کیلیے مخلصانہ طریقہ سے ہاتھوںمیں ہاتھ ڈالناہونگے۔

صدرحامدکرزئی نے کہاکہ دہشتگردی کی وجہ سے افغانستان اورپاکستان میں تعلیم کوبری طرح نقصان پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن کے دونوںاطراف دہشتگرد حملوں میںطلبہ ،اساتذہ اور تعلیم کیلیے کام کرنے والے کارکنوںکونشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان صدرنے تعلیم پرحملوں کواسلام دشمن اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ عناصرجوڈیورنڈ لائن کے دونوں اطرف میں تعلیم اورلوگوں کی ترقی کی مخالفت کرتے ہیں وہ ایسے جرائم کاارتکاب کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں