عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پاکستان پہنچ گئے

دونوں لیجنڈ فٹ بالرز ورلڈ ساکر اسٹارز سے متعلق بریفنگ کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے


Sports Desk January 10, 2019
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کاکا فوٹو: انٹر نیٹ

دنیائے فٹبال کے دو بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کی پروموشن اور فٹبال فینز کو سال نو کا یادگار تحفہ دینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے، دونوں لیجنڈ فٹ بالرز مقامی ہوٹل میں ورلڈ ساکر اسٹارز سے متعلق بریفنگ دیں گے، جس کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔



ورلڈ ساکر اسٹارز کے 2،2 میچز 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔ ورلڈ ساکر اسٹارز کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ اس دوران فٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

برازیل کے اسٹار فٹبالر کاکا نے کہا ہے کہ ان کے لیے پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے۔ اس سے قبل کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ امید ہے، فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار رہے گا۔ جانتا ہوں پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او احمر کنور کہتے ہیں کہ ان کا گروپ پاکستان میں ایک بڑا ایونٹ پیش کرنے جارہا ہے۔ دنیائے فٹ بال کے نامور فٹ بالرز پر مشتمل ورلڈ ساکر اسٹارز کے ذریعے پاکستان کے بہتر امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |