تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل سے احتجاج کا اعلان
سب سے زیادہ بجلی خیبر پختونخوا میں پیدا ہوتی ہے لیکن فراہم پنجاب کو ہورہی ہے، ارکان اسمبلی
تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر مساوی لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پیر کے روز سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف نے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صوبے کے عوام نے تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ان کی جماعت کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا چار ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرتا ہے اور اس کی ضرورت 2700 میگا واٹ ہے اس کے باوجود خیبر پختونخوا کی بجلی بھی پنجاب کو دی جارہی ہے جو صوبے کے عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ وفاق کے خلاف بغاوت نہیں کر رہے لیکن ہمارے صوبے کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، وفاق کے ناروا رویے کی وجہ سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پریس کانفرنس کرنا پڑی، انہوں نے کہا کہ اگر پیرکی صبح تک صوبے میں بجلی کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو پھر تحریک انصاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی جس کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک خود کریں گے۔