رواں سال صدقہ فطر اور فدیے کی شرح 100 روپے فی کس مقرر

گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے، کھجورکےحساب سے280روپے ،جو کےحساب سے200روپے،کشمش کے حساب سے 550روپے مقررکیاگیا ہے۔


ویب ڈیسک July 14, 2013
اللہ نے جن افراد کو مال و دولت سے نوازا ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں،مفتی منیب الرحمانفوٹو : فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اورکفارہ صوم کا شرعی اعلان کردیا ہے۔

دارالعلوم نعیمیہ کراچی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدقہ فطر کی شرح سو روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ رواں برس گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے، فدیہ صوم برائے تیس یوم تین ہزار روپے،کفارہ صوم برائے60 مساکین 6 ہزار روپے اور کفارہ قسم ایک ہزار روپے ہوگی۔ کھجور کے حساب سے صدقہ فطر 280 روپے، فدیہ صوم 8 ہزار 400 جبکہ کفارہ صوم 16 ہزار 800 اور کفارہ قسم 2ہزار800روپے مقرر کیا گیاہے، اس کے علاوہ جو کے حساب سے فطرہ دو سو روپے، فدیہ صوم 6 ہزار، کفارہ صوم 12 ہزار اور کفارہ قسم 2 ہزار روپے رکھا گیا ہے، اسی طرح کشمش کے حساب سے فطرہ 550روپے، فدیہ صوم 16 ہزار 500، کفارہ صوم 33 ہزار جبکہ کفارہ قسم 5 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اللہ نے جن کو مال و دولت سے نوازا ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں تاکہ غربا اورمساکین کی احسن اندازمیں مدد ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں