عراق بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراقی شہر موصل میں چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔

عراق کے شہر بعقوبہ میں ایک ریسٹورانٹ کے نزدیک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کےمختلف شہروں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

عراق کے شمال میں واقع صوبہ نینوی کے شہر موصل میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ڈسٹرکٹ قونصلر محمد عبید سلطان اپنے بیٹے سمیت ہلاک ہو گئے جب کہ ان کا دوسرا بیٹا زخمی ہو گیا، دوسرا دھماکا بھی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ موصل میں چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے 2 فوجی ہلاک ہو گئے، موصل کے جنوب میں ایک اور چیک پوائنٹ پر حملے سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جب کہ صوبہ نینوی کے بریگیڈیئر چیف جنرل خالد الحمدانی کے لشکر کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک کنارے بم نصب کیا گیا جس کے پھٹنے سے 3 گارڈز زخمی ہو گئے۔


عراق کے شہر بعقوبہ میں ایک ریسٹورانٹ کے نزدیک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ عراق کے شہر فلوجا میں مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیفٹینیٹ کرنل عیادال سماری ہلاک جب کہ ان کی سیکیورٹی پر مامور 2 گارڈز زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عراق میں مساجد کےباہر ہوئے 2 بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے، عراق میں حالیہ دہشت گردی کی لہر اور فرقہ ورانہ فسادات میں اس ماہ 340 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ رواں سال ہلاکتوں کی کل تعداد 2600 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story