حکومت بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں بے جا مداخلت کر رہی ہے میئر کوئٹہ

حکومتی مداخلت کے خلاف 12 جنوری کو بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا، کلیم اللہ خان کاکڑ

حکومتی مداخلت کے خلاف 12 جنوری کو بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کرینگے، کلیم اللہ خان کاکڑ (فوٹو: فائل)

میئر کوئٹہ میٹرو پولیٹن ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں بے جا مداخلت کر رہی ہے جس کے خلاف اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی، ایم پی اے اور بیورو کریسی بلدیاتی اداروں کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں حکومت 28 مارچ 2019ء تک بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع کرے۔

میئر کوئٹہ میٹرو پولیٹن ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں بے جا مداخلت کر رہی ہے جو ہمیں کسی بھی طور قبول نہیں، ہم حکومتی مداخلت کے خلاف 12 جنوری کو بلوچستان اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
Load Next Story