وزیراعظم نے نندی پور پاور پروجیکٹ کی تعمیری لاگت میں اضافے کی تحقیقات کاحکم دے دیا

وزیراعظم نے تعمیری لاگت میں اضافے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پروجیکٹ کی لاگت میں اضافے کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم محمد نوازشریف نے نندی پور پاور پروجیکٹ کی تعمیری لاگت میں اضافے کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔


وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی سیکریٹری پلاننگ ڈویژن کو نندی پور پاور پروجیکٹ کی تعمیری لاگت میں اضافے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ وزیراعظم جو کہ اس وقت لاہور میں موجود ہیں نے ہدایت کی ہے کہ پروجیکٹ کی لاگت میں اضافے کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے اور معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے انکوائری کا حکم میڈیا میں اس حوالے سے کچھ رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد دیا گیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ نند پور پاور پروجیکٹ کی تعمیری لاگت میں 329 ملین ڈالر سے 570 ملین ڈالر تک کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اضافی رقم ایک نجی کمپنی کے کھاتے میں جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story