ملالہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”آئی ایم ملالہ“ گانا ریلیز کردیا گیا

گانے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ملالہ فنڈ کو دی جائے گی جو دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے۔


ویب ڈیسک July 14, 2013
گانے میں گلوکارائیں دہشت گردی اورجہالت سےجنگ لڑنےوالی ملالہ یوسف زئی کو سلام پیش کرتی ہیں۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے بنائے گئے گانے "آئی ایم ملالہ" کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ کی 16ویں سالگرہ کے دن کو ملالہ ڈے قرار دیا گیا اور اس روز پوری دنیا نے تعلیم کے لئے اس بچی کے عزم اور ہمت کو سراہا اور اب اس بہادربچی کوخراج تحسین پیش کرنےکےلیے "آئی ایم ملالہ" کے نام سے گانا تیار کیا گیا ہے جس کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

یہ ویڈیو گریمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر نے بنائی ہے اور اس میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکاراؤں کے علاوہ دنیا بھر سے 30 گلوکاراؤں کی آوازیں شامل کی گئی ہیں، گانے میں گلوکارائیں دہشت گردی اورجہالت سےجنگ لڑنےوالی ملالہ یوسف زئی کو سلام پیش کرتی ہیں اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھاتی ہیں۔

گانے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ملالہ فنڈ کو دی جائے گی جو دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں