سونا 400روپے مہنگاتولہ 67200 کا ہوگیا

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67200روپے ہوگئی


Staff Reporter January 11, 2019
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67200روپے ہوگئی فوٹو:فائل

TEHRAN: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13ڈالر کے اضافے سے 1294ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400روپے اور343روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67200روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57600روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے870روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں