بلوچستان میں ایف سی کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

برآمد کیے گئے اسلحے میں سب مشین گنز، گرنیڈز، بارودی سرنگیں، راکٹ اور مواصلاتی آلات شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 11, 2019
آپریشن قلات، خاران اورمائیونڈ میں کیا گیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

مختلف علاقوں میں ایف سی کی جانب سے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کی جانب سے قلات، خاران، مائیونڈ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحہ وبارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں سب مشین گنز، گرنیڈز، بارودی سرنگیں، راکٹ اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں