اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھرتیزی 858 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سرمایہ کاری کی مالیت میں2 کھرب روپے کا اضافہ


این این آئی July 14, 2013
انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سرمایہ کاری کی مالیت میں2 کھرب روپے کا اضافہ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 858.98 پوائنٹس اضافے سے 23037.32 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب 2 ارب روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یوریا کی پیداوار میں اضافہ مقامی و بیرون ملک سیمنٹ کی برآمد آئندہ ہفتے ٹیلی کمپنیوں کے منافع میں متوقع اضافہ سمیت کاروباری حجم بڑھنے کے امکان کے باعث سرمایہ کاروں کی بینکنگ سیمنٹ فرٹیلائزر ٹیلی کام سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پرخریداری میں دلچسپی اورآئندہ دنوں کمپنیوں کے منافع میں اضافے منتظر دکھائی دیے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 858.98پوائنٹس اضافے پر 23037.32 پر پہنچ گیا۔



اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 2کھرب2ارب 80 کروڑ 7 0 لاکھ 96ہزار 199روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 55کھرب 97 ارب 14کروڑ 44لاکھ 84ہزار297روپے تجاوز کرگئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 31 کروڑ 51لاکھ 21ہزار 840 حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں چار روزہ تیزی اور ایک روزہ مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 1759کمپنیوں تک رہا۔ اس میں 886 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 765 میں کمی اور 108 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔