6 سال میں پاک انڈونیشیا باہمی تجارت میں 6085 فیصد اضافہ

تاجر باہمی روابط کو فروغ دے کر تجارت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں، چیئرمین انڈونیشین چیمبر


این این آئی July 14, 2013
تاجر باہمی روابط کو فروغ دے کر تجارت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں، چیئرمین انڈونیشین چیمبر۔ فوٹو: فائل

6 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی مجموعی تجارت میں60.85فصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انڈونیشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر الہامی الیاس نے بتایا کہ مالی سال 2004-05 کے دوران پاکستان اورا نڈونیشیا کی باہمی تجارت کا حجم 645.3 ملین ڈالر تھا جو مالی سال 2011-12 میں بڑھ کر1.38 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح 6 سال کے قلیل عرصے میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں 60فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔



انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجر و صنعتکار برادری کے روابط کو فروغ دے کر باہمی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے، جس سے برادر اسلامی ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔