دیا مرزا فلم ’’ہنگامے پہ ہنگامہ‘‘ میں ارشد وارثی کیساتھ جلوہ گر ہونگی

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی اس کامیڈی فلم کا میوزک ساجد، واجد نے تیار کیا ہے۔


Showbiz Desk July 14, 2013
دیا مرزا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں۔فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نئی کامیڈی فلم ''ہنگامے پہ ہنگامہ ''میں ارشد وارثی کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔

سابق مس ایشیاپیسیفک دیا مرزافلمساز ارشد وارثی کی اس نئی فلم میں جیا کے روپ میں نظر آئیں گی ۔ فلم ''ہنگامے پہ ہنگامہ '' میں دیا مرزا کے ساتھ امریتا راؤ اور مینشا لامبا بھی اہم کرداروں میں کام کررہی ہیں، جب کہ اشیش چوہدری ، بومن ایرانی اور کامیڈی میں رنگ بھرنے والے راج پال یادیو بھی جلوہ گرہونگے ۔فلم تکمیل کے مراحل طے کرچکی ہیں۔ اب اس فلم کو 14ستمبر کو سینماگھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی اس کامیڈی فلم کا میوزک ساجد، واجد نے تیار کیا ہے۔ ادھر دیا مرزا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل کبھی ایسا کردار نہیں نبھایا۔

انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہوں گی ۔ ہر کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اور فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر محنت کررہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ اب فلموں میں زیادہ آفرز ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کمرشلز بھی کروں گی۔ فلم پر بھرپور توجہ دیتی رہوں گی۔ کردار کا مطالعہ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں نئے فنکاروں نے اپنا مقام بنایا ہے، یہاں آگے بڑھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں ۔قبل ازیں پہلی بنگالی فلم اپنی ماں کے نام کی ہے کیونکہ میری ماں بھی بنگالی ہیں ۔30سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔



بالی وڈ ہدایت کار کبیر کوشک کا کہنا ہے کہ دیا مرزا نے اچھا کام کرکے دکھایا ہے، ان کی پرفارمنس بہتر ہورہی ہے، اس لیے ان کی آنیوالی فلموں سے بہتر توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔اداکارہ نے پہلے بھی اپنے کرداروں کو سلیقے سے نبھانے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ان سے اچھے کام کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فلم میں منیشا لامبا بھی ہیں مگر دیا مرزا کو لیڈنگ لیڈی رول کے لیے کاسٹ کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں ہر فنکار اپنا ایک منفرد انداز اپنانے کی کوشش کرتا ہے اور جو محنت و توجہ کے ساتھ کام کرتا ہے وہی کامیابی کی سیڑھی چڑھ جاتا ہے ۔فلم کی کہانی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے جس بھی کردار کو سوچ سمجھ کر اس کی روح کے ساتھ کرنے کی کوشش کی جائے وہ مقبول ہوجائے گا ۔اداکار معاشرے کے مختلف کرداروں کا حصہ ہوتا ہے اور ان حالات و واقعات سے ہی سیکھتا ہے ۔

واضح رہے کہ 9دسمبر 1981کو ریاست آندھر اپردیش کے ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ۔ دیا کے والد جرمن ڈیزائنرہیں جب کہ ماں دیپا بنگالی ہیں۔ اداکارہ کی پہلی فلم ''رہنا ہے تیرے دل میں ''2001 میں ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد فلم ''دل میں''میں پرفارم کیا ۔پھر ''دیوانہ پن ''میں کرن چوہدری کا کردار نبھایا۔ 2002میں فلم ''تم کو نہ بھول پائیں گے ''میں مسکان کے روپ میں جلوہ گرہوئیں۔ 2003میں فلم ''تہذیب ''میں جلوہ گرہوئیں۔ فلم ''دم ''بھی اسی سال ریلیز ہوئی ۔2004میں فلم ''اسٹاپ''،''تم سا نہیں دیکھا''،''کیوں ہوگیا ناں''،''نام گم جائے گا''میں پرفارمنس دی جب کہ فلم ''مائی برادر نکھل ''میں مختصر کردار نبھایا۔ 2005میں فلم ''بلیک میل''، ''پرینیتا''،''دس''،''کوئی میرے دل میں ہے''،''فائٹ کلب''،''پھر ہیرا پھیری ''میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

2006میں فلم ''الگ''،''لگے رہو منا بھائی''، ''پریتکشا''، ''ہنی مون''،''شوٹ آؤٹ لکھنڈوالہ '' اور فلم ''کیش ''میں جلوے دکھائے۔ 2007میں ''ہائی بے بی ''،''اوم شانتی اوم ''،''دس کہانیاں''کریزی فور''میں نظر آئیں۔ 2008کے دوران فلم ''کہو نہ پیار ہے'' میں عمدہ پرفارم کیا ۔اسی دوران فلم ''کسان''، ''جے ویرو''، ''ایسڈ فیکٹری'' 2009میں فلم ''فروٹ اینڈ نٹ''، ''قربان ''،''لک بائی چانس ''میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2010میں دیا مرزا نے فلم ''ہم تم اور گھوسٹ ''میں گہنا کا کردار اداکیا۔ 2011 میں فلم ''لو بریک اپس زندگی'' اور ''علی بانگ'' میں کردار نبھایا ۔2012میں پہلی بنگالی فلم ''پانچ ادھے''کی اور اسے اپنی بنگالی ماں دیپا کے نام کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔