رمضان میں عوام پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں عائشہ عمر

روزہ رکھنا اورکام کرنا اچھا لگتا ہے،اس ماہ کوبہت انجوائے کرتی ہوں، ایکسپریس سے گفتگو

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ مجھے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بطورگلوکارہ ایوارڈ ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ رمضان میں عوام پاکستانی ڈرامے مزیدشوق سے دیکھتے ہیں ہمارے ہاں ڈرامے کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔انکاکہنا تھا کہ ہمارے ہاں فنکارمل جل کرڈرامے کی پوزیشن کوبہتر کررہے ہیں جلدفلم بھی بحال ہوجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ مجھے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بطورگلوکارہ ایوارڈ ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔




میرے ساتھی فنکاراورمیری فیملی اس بات پرخوش ہے ۔انھوں نے مزیدکہاکہ کراچی میں نئے پروڈکشن ہاوسز بن رہے ہیں جن سے ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہوگی اور جتنے لوگ میدان میں آئینگے اتناہی انڈسٹری وسیع ہوگی۔عائشہ عمرنے بتایاکہ رمضان کے موقع پرروزہ رکھنا اورکام کرنااچھالگتاہے میں اس ماہ کوبہت انجوئے کرتی ہوں اوراپنے طورپرکوشش کرتی ہوں کہ کام کے ساتھ عبادت بھی جاری رہے۔
Load Next Story