خیبر پختونخوا میں گدھوں اور خچروں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

2018 میں پشاور پولیس نے 4759 کلو چرس، 192 کلو گرام ہیروئن اور 11 کلو گرام آئس برآمد کی ہے


احتشام خان January 11, 2019
2018 کے دوران صوبے بھر سے شراب کی 48 ہزار 878 بوتلیں بھی برآمد کی گئی ہیں فوٹو:ایکسپریس 

خیبر پختونخوا میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات اسمگلرز کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے لیے گدھوں اور خچروں کو بھی استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں دو ہفتے قبل تحصیل مٹہ میں خچر کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی انوکھی کوشش ناکام بنائی گئی، ایس ڈی پی او مٹہ اکبر خان کے مطابق مٹہ کے پہاڑی علاقے میں منشیات فروشوں نے خچروں کے ذریعے چرس مینگورہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 1150 گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ خچروں پر لدھی گئی بوریوں سے چرس برٓامد کی گئی۔

اسی طرح کوہاٹ پولیس نے چند ماہ قبل تھانہ کینٹ کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے تیراہ سے آنے والے شخص کے جوتوں سے چرس برآمد کی تھی، کوہاٹ میں کاغذئی چیک پوسٹ پر پولیس نے تیراہ سے آنے والے مسافر کے جوتوں سے آدھا کلو چرس برآمد کی تھی، ملزم کریم نے بڑی مہارت کیساتھ جوتوں کے اندر چرس چھپائی پوئی تھی ، کوہاٹ پولیس نے ملزم کریم کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادروں نے پشاور ائیر پورٹ پر لیپ ٹاپ، ڈیکوریشن پیسز اور دیگر اشیا کے زریعے منشیات اسمگل کرنے کی ناکام بناتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا پولیس وقار خان کے مطابق کے پولیس نے گزشتہ سال جرائم پیشہ افراد اور منیشات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں، 2018 کے دوران صرف ضلع پشاور کی پولیس نے 4759 کلو گرام چرس، 192 کلو گرام ہیروئن ،231 کلوگرام افیون، اور 11 کلو گرام آئس برآمد کی ہے، 2018 کے دوران صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والی مہم کے دوران 48 ہزار 878 شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں