اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے وفاقی وزیراطلاعات

اپنی مرحوم سیاست کوزندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اورنمل کومتنازع نہ بنائیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 11, 2019
علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پرردعمل میں کہا کہ اِن لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں جب کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔



اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کون سے ذرائع تھے جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی، اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامیدار ہیں۔ ذرائع کا سُراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اورنمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں