نوجوانی میں میکسیکو میں اسٹیج پرفارم کرتے ہوئے خوف محسوس ہوتا تھا سلمیٰ ہائیک

پرفارمنس دیتے ہوئے اتنی خوفزدہ تھیں کہ وہاں سے بھاگ گئی، سلمیٰ ہائیک


APP July 14, 2013
پرفارمنس دیتے ہوئے اتنی خوفزدہ تھیں کہ وہاں سے بھاگ گئی، سلمیٰ ہائیک فوٹو: فائل

HYDERABAD/KARACHI: ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کہا ہے کہ انھیں نوجوانی کی عمر میں اپنے آبائی شہر میکسیکو میں اسٹیج پرفارمنس دیتے ہوئے خوف محسوس ہوتا تھا۔

46سالہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے جب وہ 18برس کی تھیں تو ان ہی کے آبائی شہرمیں اسٹیج ڈرامہ ''الہ دین'' میں جیسمائن میں کردار نبھانے کو کہا گیا تھا۔ وہ پرفارمنس دیتے ہوئے اتنی خوفزدہ تھیں کہ وہاں سے بھاگ گئیں۔ بعدازاں انھیں زبردستی پکڑ کر دوبارہ اسٹیج پر لایا گیا۔ یہ واقعہ وہ کبھی نہیں بھلا پائیں۔ اب وہ کافی پراعتماد ہیں اور ایسی جھجک انھیں دوبارہ محسوس نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔