بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی
ماہرین کاوفد دریائے چناب پر بننے والےمنصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، سربراہ پا کستانی انڈس واٹر کمشنر
بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی انڈس واٹر کمشنر رواں ماہ ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔
پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے پا کستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے، امید ہے کہ معاملات طے ہوتے ہی پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پا کستانی وفد جنوری کے آخر میں بھارت روانہ ہو جائے گا۔ پاکستانی وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا، پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والےمنصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کی معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر اسے کامیابی ملی ہے، بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں گزشتہ برس اگست میں بھارتی وفد پا کستان آیا تھا پاکستانی وفد کو گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت متنازع آبی منصوبوں کے معائنہ کے لیے جانا تھا مگر بھارت نے بلدیاتی انتخابات کا بہانہ بنا کر منع کر دیا مگر پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسلسل اس سلسلے میں رابطہ رکھا جس کا بھارت کی طرف سے مثبت جواب ملا۔