پی آئی اے کیلیے 7 ارب کا بیل آؤٹ پیکیج جاری کر دیا گیا

درمیانی فاصلے کی پروازوں کیلیے طیاروں کی انتہائی کمی ہے،شجاعت عظیم


Staff Reporter July 15, 2013
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے کہا کہ بدانتظامی اورسیاسی مداخلت نے قومی ادارے کواس حال تک پہنچا دیا ہے کہ وہ اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے فضائی بیٹرے میں درمیانی فاصلے کی پروازوں کیلیے طیاروں کی شدید کمی ہے۔

یہ پروازیں پی آئی اے کے کل آپریشن کا80 فیصد ہیں، درمیانی گنجائش والے نئے طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کرنے سے اخراجات میں30 فیصد تک کمی واقع ہوگی، منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، قومی ادارے سے کرپشن کا مکمل خاتمہ اوراس کو منافع بخش بنانا ان کیلیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت قومی ایئرلائن کی بحالی کیلیے سنجیدہ ہے اورپہلے مرحلے میں ایئر لائن کی فوری ضروریات کوپوراکرنے کیلیے7ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج جاری کردیا گیا ہے۔



انھوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن، بدانتظامی اورسیاسی مداخلت نے قومی ادارے کواس حال تک پہنچا دیا ہے کہ وہ اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق نئی انتظامیہ اگلے6ماہ میں پی آئی اے کو بحالی کے راستے پرڈال دے، اس سلسلے میں نئے بورڈآف ڈائریکٹرز اورچیئر مین کے تقرر سے اس کا آغازکر دیا گیا ہے جنھوں نے اپنی مراعات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |