کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے پاکستان کا 5 رکنی وفد جائے گا
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی
عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کا 5 رکنی وفد جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی، اس حوالےسے پاکستان نے تیاری مکمل کرلی ہے اور سماعت کے موقع پر پاکستان کا 5 رکنی وفد ہیگ جائے گا جس میں اٹارنی جنرل انور منصورخان، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل، وکیل خاور قریشی اور دیگر شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کلبھوشن یادیو کیس فروری میں سماعت کے لیے مقرر
ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے موقع پر پہلے روز بھارت کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے جب کہ دوسرے روز پاکستان اپنا جواب الجواب دے گا، 20 فروری کو دوبارہ بھارتی دلائل دیے جائیں گے۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے 2،2 جوابات جمع کرائے گئے، پاکستان نے پہلا جواب 13 دسمبر 2017 اور دوسرا جواب 17 جولائی 2018 کو جمع کرایا جس میں پاکستان نے بھارت کے تمام اعتراضات کے جواب دیے۔ بھارت نے 9 مئی 2017 کوعالمی عدالت انصاف میں جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی
واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔