

سال 2014ء میں اس کے مالک نے پومپس البرٹ کا اکاؤنٹ بنایا اور اب تک 40 ہزار افراد اس کے مداح بن چکے ہیں۔ پورے سوشل میڈیا پر اس کے پرستاروں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔ علاوہ ازیں سیکڑوں ویب سائٹ اور جرائد میں اس کی غصیلا چہرہ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں ہونڈا کمپنی کے اشتہار میں بھی پومپس البرٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ انسٹا گرام اسٹار سالٹ لیک امریکا کے ایک خاندان کے پاس ہے جس کے الجھے ہوئے بڑے بڑے بال البرٹ آئن اسٹائن سے ملتے ہیں۔ اسی مناسبت سے البرٹ اس کا دوسرا نام ہے۔ اس کی ہر تصویر پر کوئی نہ کوئی مزاحیہ جملہ لکھا ہوتا ہے جو اس کے مداحوں کو مزید بھلا لگتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔