نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا مریم نواز

نواز شریف کے ہاتھ میں تکلیف دل کا درد ہو سکتا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک January 11, 2019
نواز شریف کو دل کی تکلیف ہوسکتی ہے، معائنہ ضروری ہے (فوٹو: فائل)

مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج کو سارے دن کی کوشش کے باوجود ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ہاتھ میں تکلیف کا ہونا دل کا درد بھی ہوسکتا ہے، والد کو ان کے ذاتی معالج سے معائنہ کرانے کی ضرورت ہے جو ان کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری سے واقف ہیں لیکن پورے دن کی کوشش کے باوجود ڈاکٹر کو میاں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کو ٹھنڈ لگ گئی

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گزشتہ روز والدہ اور بیٹی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔





نواز شریف کے ڈاکٹرز تین بار ان کا معائنہ کرتے ہیں، جیل ذرائع


دوسری جانب جیل ذرائع نے مریم نواز کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ڈاکٹرز جیل میں 3 مرتبہ ان کا طبی معائنہ کرتے ہیں، نواز شریف کا شام ساڑھے 4 بجے ڈاکٹر اصغر خان نے جیل میں معائنہ کیا، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر نارمل ریکارڈ کیا گیا، وہ جیل میں مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور ان کی جانب سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔