کپل شرما اپنے شو کی کامیابی پر خوش مداحوں کے شکر گزار

کپل شرما کے شو نے مقبولیت میں سنیل گروور کے شو’ کان پور والے کھرا ناز‘ کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک January 11, 2019
کپل شرما کے شو نے مقبولیت میں سنیل گروور کے شو’ کان پور والے کھرا ناز‘ کو پیچھے چھوڑ دیا (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے معروف ٹی وی میزبان کپل شرما نئے شو 'کپل شرما سیزن ٹو' کی مقبولیت پر خاموش نہ رہ سکے۔

لاکھوں لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے کپل شرما کی طویل عرصے تک اسکرین سے دور رہنے کے بعد ایسی دھماکے دار واپسی ہوئی ہے کہ انہوں نے سب کو ایک بار پھر اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

کپل شرما کے شو کی پہلی قسط نے جاری ہوتے ہی ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتے ہوئے سنیل گروور کے شو' کان پور والے کھرا ناز' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

شو کی مقبولیت کے پیش نظر کپل شرما جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور لب کشائی کرتے ہوئے انسٹا گرام پر پوسٹ کر ڈالی۔ کپل شرما نے کیک کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ناظرین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کپل شرما شو کو اتنا پیار دیا ہماری ٹیم آپ سب کو مسکرانے اور خوش کرنے میں مزید محنت کرتی رہے گی۔

یہ پڑھیں: کپل شرما کو پچھلے شوز کی ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی

واضح رہے کہ کپل شرما شو کے دوسرے سیزن کی اب تک 4 قسطیں جاری کی جاچکی ہیں، اس شو میں پہلے مہمان کے طور پر فلم سمبا میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ اور سارہ علی خان نے شرکت کی تھی اور پہلی ہی قسط نے ریٹنگ( درجہ بندی) کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔